Sunday January 19, 2025

غزوہ ہند شروع ہو چکا، بڑی جنگ دکھائی دے رہی ہے، 2021ء بھارت کیلئے منحوس قرار، عوام اپنے ٹیلی ویژن اور موبائل فون ہر وقت کھلے رکھیں،سنسنی خیز پیشگوئیاں

راولپنڈی (ویب ڈ یسک) ملک کے ممتاز پیشگو روحانی معالج و محقق پیر پنجر سرکار نے کہا ہے کہ 2021اوراُس کے بعد تیسری صدی کی دہائی شروع ہونے والی ہے۔ اُس کے حالات غزوہ ہند کارگل سے شروع ہو چکے ہیں۔ کفر کا سر کچل دیا جائے گا۔ بڑی جنگ دکھائی دے رہی ہے۔ بھارت کسی طرف سے سرجیکل سٹرائک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور وہ کرے گا اور نتیجے میں وہ منہ کی کھائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔پیر پنجر سرکار نے کہا کہ بھارت کے اندر ایک بڑی 1947ء سے بڑی تحریک نظر آرہی ہے اور بھارت3ٹکڑوں میں تقسیم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، پہلے بھارت کا دشمن صرف پاکستان تھا،

اب وہ چین، بھوٹان، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا اور سب سے بڑا دشمن سکھ تنظیم کو سمجھتا ہے۔ اب خالصتان تحریک زور پکڑتی دکھائی دے رہی ہے اور اب خالصتان کی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خلاف فوج بھی کاروائی کر سکتی ہے، اس کا تختہ الٹا سکتی ہے،بھارتی سپریم کورٹ بھی مودی کے خلاف فیصلہ دے سکتی ہے، بھارت اور مودی کو چاروں طرف سے چت ہوتا دکھائی دے رہا ہے،مودی کے اتحادی اسرائیل، امریکہ، روس، یو اے ای اور عرب ریاستیں ساتھ چھوڑ دیں گے اور بھارت کے 2021میں طیارے گرتے دکھائی دے رہے ہیں۔پیر پنجر سرکار کا مزید کہنا تھا کہ سکھ انتہا پسند جہازاغوا کر سکتے ہیں اور بھی بڑی کاروائی ڈال سکتے ہیں۔ چین کے بھارت کی طرف قدم بڑھ رہے ہیں یہ رک نہیں سکتے صاف واضح دکھائی دے رہا ہے۔ چینی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں کسی وقت بھی داخل ہو جائیں گی مقبوضہ کشمیر کی آزادی میں چینی فوجیں اور حکومت پیش پیش رہیں گے۔ چینی فوجیں اور پاکستانی فوجیں کسی وقت بھی دہلی پر قبضہ کر سکتی ہیں اور باقی شہروں پر بھی قبضہ کریں گی۔ 2021ء بھارت کے لیے منحوس ہے۔ مودی کو اپنے ماریں گے اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیں گے۔ بارود کے ڈھیر پر بیٹھے مودی پاکستان کو گھورنے کی بجائے پنڈتوں اور جوتشیوں سے اپنے مستقبل کا زائچہ بنوالیں بہتر ہوگا۔2038تک بھارت سے ہندو مذہب کا مندر اور بتوں کا صفایا ہو جائیگا۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، تل ایبب پر میزائل گرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 1971ء جیسا سانحہ نہیں ہو گا۔ خانہ جنگی نظر آرہی ہے۔ ججز عمران خان اور مولانا حضرات اپنے حفاظتی دستوں پر توجہ دیں، اب عوام کی قربانی نہیں ہو گی، بڑے سر قربان کیے جائینگے،بڑے مگر مچھ گرفتار کیے جائیں گے، پاکستان کا مستقبل روشن اور پاکستان ٹوٹنے کیلئے نہیں بلکہ تاریخ بدلنے کیلئے بنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی منزل اسلامی صدراتی نظام، قاتل کا سر قلم چور کے ہاتھ کاٹ دیئے جائینگے اور 2021ء پاکستان کے لے خوشحالی لا رہا ہے، مہنگائی میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔ P.D.M(11جماعتیں) کا اتحاد دم توڑتا دکھائی دے رہا ہے، بڑے بڑے سیاستدان اور بیوروکریٹس فوجی افسران مولوی حضرات جیل جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نواز شریف اسحاق ڈار پاکستان واپس آئیں گے، بے شمار سیاسی پنچھی وطن لوٹ آئیں گے۔ احتساب کا عمل تیز ہوتا دکھائی دے رہا ہے شہباز شریف رہا کر دیے جائیں گے اور دوسرے کیس میں پھر اندر ہو جائیں گے۔ محمد رفیق اور سعد رفیق، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ جیل جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ سیاسی دوشیزہ جیل جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ پیر پنجر سرکار کا مزید کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم رول بیک کر دی جائے گی۔ سندھ کے حالات بہتر دکھائی نہیں دے رہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو گرفتار کیا جائیگا۔ مریم نواز سیاست سے اُکتا کر فرار ہو جائیں گی۔ نیب کے چیئر مین جاوید اقبال اور سینٹ کے چیئر مین صادق سنجرانی دونوں کو توسیع مل جائے گی۔ پاکستان کو دورہ خیبر پر اور واہگہ بارڈر پر آنکھیں 24گھنٹے کھلی رکھنی چاہیے۔ دو صوبوں کے گورنر ریورس کھلاڑیوں کی صفت میں شامل ہونگے مسلم لیگ 3حصوں میں بٹ جائیگی۔ عمران خان کو سرجن کے طور پر اسلام آباد کا مرکزی اپریشن تھیٹر اور ریکوری سیل ان کے حوالے کر دیا جائیگا۔ ایران اپنی قیادت سے محروم ہو جائے گا۔ مشرق وسطی سے ایک آگ کا گولہ اُٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ اور یورپ کو پریشان کر دیگا۔ ایشیاء کے پہاڑ آگ اگلتے دکھائی دے رہے ہیں جاپان اور روس کو چین کی چوکھٹ پر دستک دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت ختم۔ طالبان پوری پاور میں حکوت بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان ثانی مدین…

FOLLOW US