Sunday January 19, 2025

حکومت زیادہ ملازمتیں نہیں دے سکتی، نوجوان اپنا کاروبار کریں جن نوجوانوں کے پاس کاروباری آئیڈیاز ہیں وہ اپلائی کریں، حکومت ان کو قرضہ دے گی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت زیادہ ملازمت نہیں دے سکتی، نوجوان اپنا کاروبار کریں۔ تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت زیادہ لوگوں کو بھرتی نہیں کر سکتی، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ نوجوان اپنے کاروبار کی طرف توجہ دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا مسئلہ بے روزگاری ہے، حکومت کو پینشن کا بہت مسئلہ ہے، زیادہ تر ممالک میں لوگ پرائیویٹ ملازمت یا چھوٹے کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید ہنر سکھائے گی تاکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرسکیں۔جن نوجوانوں کے پاس کاروباری آئیڈیاز ہیں وہ اپلائی کریں، حکومت ان کو قرضہ دے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کے لئے 100 ارب روپیہ رکھا ہوا ہے اور ہر سال اس کو بڑھائیں گے ،ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو روزگار ملے اور یہ ملک کو بھی اٹھا سکیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نوجوان حکومت کے ہنر پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور جدید ہنر سیکھ کر ملک اور قوم کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، کامیاب جوان پروگرام حکومت کی کوئی وش لسٹ نہیں ہے، 2019 میں جب کامیاب جوان پروگرام شروع کیا تو پہلے نوجوانوں سے مشورہ کیا، بڑی تعدادمیں نوجوانوں کاکہنا تھا ہمیں فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیاجاتا، ہم چاہتے ہیں ہمیں فیصلہ سازی میں شامل کیا جانا چاہئے. عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا کہا جاتا ہے کسی وزیر اور مشیر کے آدمیوں کو پیسا ملتا ہے، عام آدمی کو نہیں، ایسے نوجوانوں سے ملا ہوں جون لیگ کو فالو کرتے ہیں اورپروگرام سے فائدہ اٹھایا.

FOLLOW US