Sunday January 19, 2025

شہباز شریف کو ائیر پورٹ پر روکنے والے ایف آئی اے کے افسر کو انعام مل گیا

لاہور:قائد حزب اختلاف شہبازشریف کولاہورایئرپورٹ پر روکنے والے ایف آئی اے کے افسر کو10ہزارروپے انعام اورتعریفی اسناد سے نوازدیا گیا۔ایف آئی اے کے ڈیوٹی افسرسب انسپکٹررانا اعجازنے شہبازشریف کوایئرپورٹ پرروکاتھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سب انسپکٹر اعجاز احمد نے بغیر کسی دباو کے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روکا تھا،ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے سب انسپکٹر کے لئے تعریفی سر ٹیفکیٹ اور 10ہزار روپے کا انعام جاری کیا،شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

FOLLOW US