Thursday January 23, 2025

زلفی بخاری ملک سے فرار ہو جائیں گے عمران خان کے دوست کا سیاسی مستقبل ختم ہونے کا دعویٰ کردیا گیا

لاہور: سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور مستعفی معاون خصوصی زلفی بخاری ملک سے فرار ہو جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی کوشش ہے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو بھی پی ڈی ایم میں شریک کیا جائے اس لیے وہ میٹنگ کر رہے ہیں اور مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطے میں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان بھی زرداری صاحب سے رابطے میں ہیں، آصف علی زرداری کی صحت ٹھیک نہیں مگر وہ پی ڈی ایم میں واپس جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف بہت پراعتماد ہیں وہ سمجھتے ہیں میں بہت پاپولر ہوں۔بحران کھڑا کر کے پورا نظام بدل دوں گا اور پھر اپنی مرضی سے سارے فیصلے کروں گا لیکن ایسی صورتحال نہیں ہوگی۔ ہارون رشید نے مزید کہا کہ زلفی بخاری سے متعلق افواہیں وہ ملک سے فرار ہو جائیں گے۔

اگر وہ فرار ہو گئے تو ان کا سیاسی کریئر ختم ہو جائے گا اور بدنامی بھی ہوگی۔زلفی بخاری کے ایسے اقدام سے سے حکومت کی بھی بدنامی ہوگی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا، میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے انکوائری مکمل ہونے تک پاکستان میں رہوں گا، نیب یا ایف آئی اے انکوائری کرے گا تو اثرورسوخ استعمال کرنے کا الزام لگے گا،اپوزیشن کی منشا کے مطابق جوڈیشل کمیشن انکوائری کرے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی رپورٹ میں میرے نام کا ذکر ہوا ہے ، اس وجہ سے استعفیٰ دیا، اگر نام نہ آتا تو استعفا نہ دیتا، ڈاکٹر توقیر کا حکومت میں رشتے دار میں ہوں، وہ میری والدہ کے فرسٹ کزن ہیں۔ 2017ء میں رنگ روڈ کا معاملہ ہوا تو ڈاکٹر توقیر پرنسپل سیکرٹری شہبازشریف کے تھے۔ اب عقل اور لاجک کہتی ہے کہ جب 2017ء میں ڈاکٹر توقیر نے الائنمنٹ کی تو اس کے ذہن میں تھا کہ میں اس وزیراعظم عمران خان اور اپنے رشتے دار زلفی بخاری کے اثررسوخ سے اپنے گاؤں کی طرف لے جاؤں گا۔

FOLLOW US