Thursday January 23, 2025

کورونا کے دوران متاثرین کی امداد کیلئے احساس پروگرام دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر سراہا گیا،وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے احساس سیونگ والٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جب لاک ڈاؤن لگا تو ہم نے غریبوں کیلئے احساس پروگرام شروع کیا جسے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر سراہا گیا۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری 25 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے رہتی ہے ، لاکھ ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ، ہم نے احساس کیش پروگرام کے تحت مستحق طبقے کو شفافیت سے امداد دی ، ہم پر کوئی الزام نہیں لگا سکتا کہ ہم نے سیاسی بنیادوں پر رقم تقسیم کی ، احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب خواتین کو مین سٹریم میں لاتے ہیں تو وہ اپنا بزنس کر سکتی ہیں ، خواتین کیلئے شروع کیا گیا سیونگ والٹس پروگرام بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گا، کوئی بھی ملک اپنے کمزور طبقے کو نظر انداز کر کے عظیم ملک نہیں بن سکتا ، ریاست مدینہ میں نبی ﷺ نے ثابت کر کے دکھایا کہ پہلی مرتبہ ایک ریاست نے اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی ، اور تاریخ گواہ ہے کہ کوئی قوم اتنی تیزی سے اوپر نہیں آئی ، اس فلاحی ریاست میں احساس اور رحم تھا جہاں یتیموں غریبوں کو اپنایا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین ابھرتی ہوئی قوم ہے جو جلد تمام مالک کو پیچھے چھوڑ دے گی ، انہوں نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ۔ قانون کی بالا دستی اشد ضروری ہے ۔

FOLLOW US