Thursday January 23, 2025

ترین گروپ کے جائز مطالبات تسلیم ہوں گے۔ وزیراعظم اورعثمان بزدار کی ملاقات میں اتفاق

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتوار کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعلیٰ نے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات اور ان کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ترین گروپ کے جائز مطالبات تسلیم ہوں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس پر اتفاق کیا گیا کہ تحقیقات کے دوران حکومت غیر جانبدار رہے گی۔

FOLLOW US