Thursday January 23, 2025

لندن میں خطرہ ہے توپاکستان آئیں اچھی دیکھ بھال کریں گے،کپتان کے کھلاڑی نے سابق وزیراعظم کوبڑی آفرکردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیراعظم کو لندن میں خطرات کے پیش نظر پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے ہی وزن تلے دب چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کو لندن میں کوئی خطرہ ہے تو مشورہ ہے وہ فوراً پاکستان آجائیں، خدانخواستہ میاں صاحب کو کچھ ہو نہ جائے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ملک ان کا ہے، یہ دھرتی ان کی ہے، حکومت اچھے طریقے سے میاں صاحب کی دیکھ بھال کرے گی اور محفوظ جگہ پررکھے گی، پاکستان میں جیل سب سے محفوظ جگہ ہے۔

FOLLOW US