Sunday January 19, 2025

بھگوڑے شریف خاندان کی مسئلہ فلسطین پر خاموشی مجرمانہ طرز عمل ہے،زرتاج گل

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بھگوڑے شریف خاندان کی مسئلہ فلسطین پر خاموشی مجرمانہ طرز عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔رزتاج گل نے کہا کہ لندن میں مقیم بھگوڑے شریف خاندان کی فلسطین کے معاملے میں مکمل خاموشی مجرمانہ طرز عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے جتنے ایک غریب قوم پر معاشی مظالم ڈھائے ہیں، ان سے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی اسرائیلی بربریت پر احتجاج کی توقع کرنا محال ہے۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کا تعلق محض حرام کمائی پر پلنا اور شور مچانا ہے۔

FOLLOW US