Sunday May 19, 2024

شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ۔۔پاک فوج کا سپاہی شہید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، ایک سپاہی شہید ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانبسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 32سال کے سپاہی عمردارز شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق شہید سپاہی عمردرا ز کا تعلق ضلع جھنگ سے تھا ۔ دہشتگردوں نے بارڈر پرفوجی پوسٹ کونشانہ بنایا۔ ائی ایس پی آڑ نے بتایا کہ فورسز نے دہشتگردوں کی فائرنگ پر موثر جوابی کارروائی بھی کی ۔

FOLLOW US