Thursday May 2, 2024

نوجوان کو بھیک مانگنے والی لڑکی سے محبت ہو گئی، دونوں نے شادی کر لی کورٹ میرج کے بعد دونوں کی حکام سے تحفظ کی اپیل

کراچی : لاڑکانہ کے رکشہ ڈرائیور نے بھیک مانگنے والی لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان خود رکشہ ڈرائیور ہے جس نے بھکاری خاتون کے ساتھ عشق میں مبتلا ہوکر کر اسی سے شادی کر لی۔دونوں نے کورٹ میرج کی۔تاہم اب دونوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں اپنا رکشہ چلانے والا ڈرائیور غلام بشیر عمرانی ایک بھیکاری خاتون عذار سولنگی سے محبت کر بیٹھا۔ وہ اپنا رکشہ اسی جگہ چلایا کرتا تھا جہاں عذرا بھیک مانگتی تھی۔دونوں کو پیار ہوگیا اور بالآخر شادی کا فیصلہ کرلیا۔جوڑے نے لاڑکانہ کی سیشن عدالت میں شادی کی۔تاہم عذرا کے والدین اس شادی سے خوش نہیں ہیں جس کے باعث دونوں نے اپنی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔غریب جوڑے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ پرسکون ہو کے خوشیوں بھری زندگی گزار سکیں۔

FOLLOW US