اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نےکہاہےکہ ملکی معیشت سخت محنت کے بعد بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے انگریزی اخبار کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے تمام میکرو اکنامک اشاریئے مثبت ردعمل ظاہر کررہے ہیں،رواں سال 3.94 فیصد گروتھ اسی محنت اور اقدامات کا نتیجہ ہے۔یاد رہے اس سے قبل وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گی، ہم اضافہ خساروں کے زور پر نہیں چاہتے، انڈسٹری اور امپورٹس پر بھی نظر رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا رجحان چل رہا ہے، خوردنی تیل کی قیمت بڑھی لیکن پاکستان میں کم بڑھی ہے، عالمی منڈی میں بھی گندم کی اتنی قیمت بڑھی تھی جتنی پاکستان میں بڑھی تھی۔