Wednesday November 27, 2024

کراچی میں بجلی کا بہت بڑا بریک ڈاؤن، شہر قائد کے 40 فیصد علاقوں میں بجلی بند

کراچی :کراچی میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوگئی، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ذرائع کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی ہائی لائن ٹرپ ہونے سے شہر کے 25 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے۔گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہونے سے شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوں گے۔ شہر کے 40 فیصد علاقوں میں بجلی اس وقت غائب ہیں۔ ڈیفنس کے مختلف فیزز کی بھی بجلی بند ہو گئی۔ ۔ناظم آباد فیڈرل بی ایریا ،سرجانی میں بھی بجلی غائب ہے۔شہر کے ریڈ زون فیز کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔گلستان جوہر،منظور کالونی میں بھی بجلی بند ہے۔ایف بی ایریا،نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر ،منظور کالونی میں بھی بجلی معطل ہے۔

گرمی کے موسم میں بجلی کے غائب ہو جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب کہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہے۔سخت گرمی میں مریضوں کی مشکلا میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اس سے قبل بھی ایک بار پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔ملک میں بجلی کے حالیہ بلیک آؤٹ سے متعلق رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرادی گئی۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 جنوری کو رات 11.41 پر 500 کے وی گڈو شکار پور سرکٹ 1 اور 2 ٹرپ کر گئے جس کے ساتھ ہی 500 کے وی کی گڈو مظفر گڑھ اور گڈو ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ ہو گئیں جس سے پورا بجلی کا نظام بیٹھتا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بلیک آوٹ سے قبل سسٹم کی فریکوئنسی 49.85 تھی اور بلیک آوٹ سے قبل سسٹم مجموعی طور پر 10 ہزار 311 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا تھا جس میں پانی سے 1257 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی تھی جب کہ سرکاری تھرمل بجلی گھروں سے 983 میگاواٹ اور آئی پی پیز سے 8 ہزار 70 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سسٹم کی بحالی کا عمل تربیلا، منگلا اور وارسک پاور ہاؤسز سے شروع کیا مگر سسٹم فریکوئنسی کی بہت زیادہ اتار چڑھاؤ سے ٹرپنگ جاری رہی، سسٹم کو مستحکم کرنے کے لیے تربیلا اور منگلا کو انٹر لنک کیا گیا جس سسٹم کی بحالی شروع ہو گئی۔

FOLLOW US