Tuesday May 13, 2025

کیاجنت مرزا نے منگنی کر لی اور لڑکا کون ہے ؟سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ایک پیغام نے ہنگامہ برپا کر دیا ، ہر کوئی شش وپنج میں مبتلا

لاہور : ٹک ٹاک سے شہرت پانے کے بعد اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ” جنت مرزا“ کی ممکنہ طور پر بات ’ پکی ‘ ہو گئی ہے تاہم ابھی اس کی باضابطہ طور پر کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو سے اس کا اچھا خاصا اندازہ ہورہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے اور وہ پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکر بن گئی ہے جو کہ اتنے زیادہ مداح رکھتی ہیں ۔اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں ان کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ ٹاک ٹاکر جنت مرزا نے ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ سے منگنی کر لی ہے۔اس حوالے سے ان کے ایک کمنٹ کا سکرین شاٹ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں جنت مرزا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟ صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔تاہم بات پکی ہونے کے حوالے سے ابھی تک انہوں نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔