Saturday April 20, 2024

ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام آدمی کیلئے پی ٹی آئی دورِ حکومت کو ملکی تاریخ کا سب سے بدترین دور قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان دنیا کے واحد حکمران ہیں جو مہنگائی کا خاتمہ کرنے کے بجائے مہنگائی کا نوٹس لیتے ہیں، بڑے کاروباری سیکٹرز کو مراعات دینے سے عام آدمی کی معاشی حالت بہتر نہیں ہوسکتی،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مہنگائی کا سامنا کرنے والے پاکستان کے عام آدمی کی حقیقی اجرت مسلسل کم ہوتی جارہی ہے،عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا پر اپنی نااہلی کا ملبہ ڈالنے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے اور عمران خان اپوزیشن پر الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔

FOLLOW US