Friday May 3, 2024

فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف پر چڑھائی کردی ، ایسی بات یاد دلا دی کہ ن لیگی صدر آگ بگولہ ہو جائیں

لاہور:معا ون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ ایک بونےجھوٹے ظل سبحانی دوم نے بونی باتیں کرکے بغض باطن کا مظاہرہ کیا،ہر بارش کے بعد لمبے بوٹ پہن کر بھاشن دینے والے کے منہ سے ترقی کی باتیں زیب نہیں دیتی،یہ مافیا ملک کی ترقی کی راہ میں حائل رہا،انکے صرف اپنے کاروبار اور خزانے پروان چڑھے،اگر یہ مافیا لوٹ مار نہ کرتا تو آج وسائل سے مالا مال ملک ترقی یافتہ ہوتا۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کک بیکس کے بغیر کوئی منصوبہ شروع ہی نہیں کرتا تھا، شہباز شریف کی لوٹ کی المناک داستانیں ٹی ٹییز کی صورت میں قوم کے سامنے آچکی ہیں،شہباز شریف کی کرپشن سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظل سبحانی دوم کے دور میں ایوان وزیراعلی لوٹ مار کا گڑھ بن چکا تھا،ایوان وزیر اعلی کی پارکنگ تک میں لوٹ مار کے سودے اور دھندے ہوتے تھے،شہباز شریف کی حکومت لوٹ مار اور کرپشن میں لت پت تھی،آج ترقی کے بھاشن دینے والا پنجاب جیسے صوبے کو 12 سو ارب کا مقروض کرگیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کی دنیا معترف ہے،سوائے جواریوں اور حواریوں کے،کورونا ویکسینیشن کا عمل زورو شور سے جاری ہے،جو شاید ظل سبحانی دوم کو نظر نہیں آرہا،شہباز شریف صاحب یہ بھی سچ بول دیتے کہ رنگ روڈ سکینڈل کے تانے بانے آپ تک جاتے ہیں،چونکہ یہ حکومت لوٹ مار نہیں کر رہی،دو نہیں ایک پاکستان کی سوچ کو عملی جامہ پہنا رہی ہے،پورے ملک اور صوبے میں یکساں ترقی کے منصوبے شروع کر رہی ہے،منصوبوں سے ککس بیکس نہیں لے رہی،مافیا کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے اس لیے شہباز شریف کے نزدیک یہ حکومت کسی کام کی نہیں۔ صوبائی معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز صاحب لوٹ مار،کک بیکس،منی لانڈرنگ کے بغیر عوام کی خدمت اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے۔

FOLLOW US