اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، نہ کوئی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے نہ کسی وزیر کو نکالا جارہا ہے، ترین گروپ بجٹ میں ہر صورت حکومت کو ووٹ دے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف بزدل آدمی ہیں، مجھے تو تختہ دار پر لٹکا دیں لیکن میں ملک نہیں چھوڑوں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو اس حال میں پہنچانے میں مریم نواز کا کردار ہے ، شیخ رشید نے حدیبیہ پیپر مل کیس بھی دو سے تین ہفتے میں کھولنے کا اشارہ دے دیا۔
