Thursday January 23, 2025

نواز شریف کی جائیداد خریدنے والے شہری کا اہم بیان سامنے آگیا

شیخوپورہ:نواز شریف کی جائیداد خریدنے والے شہری بوٹا ورک نے کہا ہے کہ میرا انگوٹھا کاٹ کر تو لیگی حکومت زمین واپس لے سکتی ہے دوسری کوئی صورت نہیں۔ محمد بوٹا ورک سے مقامی صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا کہ ن لیگ دوبارہ حکومت میں آکر آپ سے زمین واپس لے سکتی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میرا انگوٹھا کاٹ کر تو لیگی حکومت زمین واپس لے سکتی ہے دوسری کوئی صورت نہیں۔ واضح رہے کہ محمد بوٹا ورک نے آج شیخوپورہ میں ہونے والی نیلامی کے دوران میاں محمد نواز شریف کی زمین ایک کروڑ ایک لاکھ فی ایکٹر کے حساب سے خریدی ہے۔

FOLLOW US