لاہور : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بار پھر پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چند روز قبل بھی چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم انہوں نے خود ان خبروں کی تردید کرتی تھی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار نے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد دوبارہ اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے۔
چوہدری نثار علی خان اگلے ہفتے صوبائی اسمبلی کا حلف لیں گے۔چوہدری نثار علی خان لاہور روانگی سے قبل اپنے قریبی دوستوں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ چوہدری نثار پی پی 10 کی نشست جہاں سے وہ گزشتہ انتخابات میں 32 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے،واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔
چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں نہ تو حلف اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے پولنگ کے عمل میں شامل ہوئے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپنے ایک بیان میں سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کا بانی کارکن ہوں جسے نواز شریف نے سائیڈ پر لگا دیا جبکہ کچھ دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانا تھوک کرچاٹنے کے مترادف ہے