Sunday January 19, 2025

“پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی اکثریت ختم ہوگئی” جہانگیر ترین گروپ علیحدہ ہوتے ہی وسیم بادامی نے تہلکہ خیز حقیقت بیان کردی

کراچی : اینکر پرسن وسیم بادامی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے علیحدہ ہونے سے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اکثریت ختم ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم بادامی نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے علیحدہ ہونے کے بعد پنجاب سے تحریک انصاف کی اکثریت ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس 32 اراکین صوبائی اسمبلی ہیں اور اگر وہ تمام ہی ہم خیال گروپ میں شامل ہوگئے تو پی ٹی آئی کی پنجاب سے اکثریت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے ہم خیال گروپ کے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی کو عشائیے پر بلایا تھا جس میں طے کیا گیا کہ ترین گروپ دونوں ایوانوں میں اپنی علیحدہ نمائندگی کرے گا۔ جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این اے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں جبکہ بھکر سے تعلق رکھنے والے سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

FOLLOW US