Sunday January 19, 2025

شفقت محمود کی بچوں پر شفقت۔لمبی چھٹیاں۔ امتحانات بھی نہیں ہوں گے۔۔ والدین اوربچوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرتعلیم شفقت محمود نے 15جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے، جولائی یا اگست میں امتحانات لیے جاسکتےہیں، طلبہ کو جنوری تک جامعات میں داخلہ مل سکے گا، مئی کے تیسرے ہفتے میںکورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود ، فیصل سلطان میڈیابریفنگ میں بتایا کہ اے او لیول ، نویں دسویں کے امتحانات کے حوالے سے این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میںکورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔فیصل سلطان نے کہا کہ بیماری کی شدت نہ صرف تیز ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے، اسی پس منظر میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رہے گا، 27 اپریل تک تیزی سے بیماری میں اضافہ ہوا ہے، ہم ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ ہمیں بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔15جون تک آج سے لے کر تمام امتحاناتملتوی کردیے گئے ہیں، نویں دسویں کے امتحانات مئی کے آخر میں شروع ہونے تھے، لیکن اب وہ نہیں ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں دوبارہ بیماری کا جائزہ لیں گے، فیصلہ کریں کہ امتحانات کو مزید آگے لے کرجانا ہے یا ان کو انعقاد کروانا ہے، یونیورسٹیز کے ساتھ بھی ہم نے طریقہ کار طے کیا ہے، اولیول کے امتحانات اکتوبر نومبر میں ہوں گے، جو بچے پاکستانی یونیورسٹیز میں جانا چاہتے ہیں جنوری میں داخلے ہوں گے تاکہ ان کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔مزید برآں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بار پھر خبردار کیا کہاگر کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد میں بہتری نہیں آئی تو باقی کچھ شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے،آکسیجن پلانٹس کا باقاعدگی سے معائنہ ہورہا ہے اور اگر طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو نان کمرشل انڈسٹری سے آکسیجن کے حصول کا طریقہ بھی ہمارے پاس موجود ہے،میڈیکل آکسیجن کی درآمد کے لیے گفت و شنید جاری ہے۔

FOLLOW US