Thursday January 23, 2025

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اورتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے جہانگیر ترین اور عمران خان کی پرانی دوستی اور پھر دونوںکے مابین دوریاں بڑھ جانے کی روداد ایک کالم میںتحریر کی ہے جس میں انھوںنےایک دلچسپ اورحیران کن واقعے کا بھی ذکرکیا ہے۔ ریحام خان کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے سہیل وڑائچ لکھتےہیں کہ جہانگیر ترین کا جہاں پارٹی پر اثر و رسوخ ناقابل یقین حدتک بڑھ چکا تھا۔وہیں پر عمران خان نے انھیں اپنے گھر کے نجی معاملات میں دخل اندازی کی بھی اجازت دے دی تھی۔یہاں تک کہ عمران خان کے دل میں اپنے دل میں ان کی نئی نویلی دلہن ریحام خان کےلئے پلنے والی نفرت سے بھی جہانگیر ترین بخوبی آگاہ تھے۔

ایک بار عمران خان نے ریحام خان کے بارے میں جہانگیر ترین سے کہا ، یار میری اس سے کسی طرح جان چھڑوا دو۔ ایسی ہی کچھ اور باتیں ہوئیں کہ اچانک ریحام خان دروازے کے پیچھےسے نکل آئیں اوردونوں سے مخاطب ہوکر کہا۔ میں نے آپ دونوں کی باتیں سن لی ہیں۔

FOLLOW US