Thursday January 23, 2025

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال ہونے والے سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والے 40 لاکھ جبکہ لاہور بھر سے امتحان دینے والے 9 لاکھ طلبا کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث طلبا کا صرف انگریزی ،ریاضی اور سائنس کے مضامین کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آرٹس کے طلبا کا بھی اختیاری کے ساتھ 2 آپشنل مضامین کا امتحان لینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔میٹرک کا امتحان 19 جون اور انٹر کا 6 جولائی سے شروع کروائے جانے کا امکان ہے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے جبکہ دونوں جماعتوں کے بچوں کو بغیر امتحان کسی صورت پاس نہیں کیا جائے گا۔

پریکٹیکلز کے 50 فیصد نمبر تمام سٹوڈنٹس کو مل جائیں گے۔ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سکینڈ میں تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالے سے ملیں گے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹ کے حاصل کردہ نمبرز ہی پارٹ فرسٹ کے نمبر تصور کیے جائیں گے۔گزشتہ سال پارٹ فرسٹ کا امتحان نہ دینے والے طلبا کو 3 فیصد اضافی مارکس دینے کی تجویز زیر غور ہے۔امتحانات کی تاریخ میں تعلیمی بورڈز کی مرضی سے تاریخوں میں دو یا تین روز کی تبدیلی کی جاسکے گی۔

FOLLOW US