Thursday January 23, 2025

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان کے ضلع برخان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جاندران ایکس فور کنوئیں سے گیس کی نئی دریافت ہوئی ہے، ماہرین نے جاندران ایکس فور کنوئیں کی ڈرل اور ٹیسٹنگ کی تھی۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق جاندران ایکس فور کنوئیں کی 1200 میٹر گہرائی تک ڈرل کی گئی، ابتدائی جانچ میں 7.08 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کنوئیں سے 0.55 بیرل یومیہ خام تیل ملا ہے، یہ کامیابی نئی دریافت پر تیزی سے آگے بڑھنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

FOLLOW US