Thursday January 23, 2025

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کے لیے رہنماؤں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کے لیے اب تک ایم این اے راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اسلم بھروانہ ترین ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ عشائیے میں شرکت کے لیے عون چودھری، امین چودھری اور ایم پی اے نذیر چوہان بھی ترین ہاؤس میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے

کہ عشائیے میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مزید نئے اراکین بھی شرکت کریں گے۔جہانگیر ترین کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی عشائیہ دیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے عشائیے کے ذریعے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کیا ہے۔عشائیے کے بعد ہی جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

FOLLOW US