Tuesday May 13, 2025

محکمہ موسمیات نےآندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نےآندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم جنوب مشرقی اور وسطی سندھ میں آندھی/گردآلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ہے ۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، چھور45،شہیدبینظیرآباد،مٹھی اورکراچی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا

کہ بھارتی گجرات میں طوفان تاؤتے اب ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔سردار سرفراز کے مطابق اب طوفان سے کوئی خطرہ نہیں صرف ضلع تھرپار کر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی، بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی۔