Thursday January 23, 2025

مریم نواز تقریر نہ کریں، اباجی کو کہیں کہ پہلی پرواز پکڑ کر پاکستان آئیں اور عدالتوں میں پیش ہوں۔۔زرتاج گل کا مریم نواز کے خطاب پر ردعمل

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی شیخوپورہ میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز تقریر نہ کریں، اباجی کو کہیں کہ پہلی پرواز پکڑ کر پاکستان آئیں اور عدالتوں میں پیش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی تب عدلیہ کے حق میں بیان دیتے ہیں جب فیصلے ان کے حق میں ہوں، جن فیصلوں میں میاں صاحب اشتہاری اور مفرور قرار پائے ہیں ان پر روشنی کیوں نہیں ڈالتے؟ ان کو تسلیم کیوں نہیں کرتے؟۔ زرتاج گل نے کہا کہ میاں صاحب کی جانب سے قوم کی بیداری اور قربانیوں کے بیانات پر ہنسی آتی ہے، ہر بار قوم اور کارکنان کو تنہا چھوڑ کر کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس بھرپور انداز سے دنیا بھر میں کشمیریوں کی وکالت کی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

FOLLOW US