Friday April 26, 2024

‏ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

‏ اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)بوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ ء خیال ہوا ۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے یکساں سوچ پر استوار، وسیع البنیاد اور جامع شراکت داری کا خواہاں ہے وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو وزیر اعظم عمران خان کے” نیا پاکستان وژن” کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اس وژن کا محور، قیام امن،

ترقی میں شراکت داری اور علاقائی روابط کا فروغ ہے پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہےافغان مسئلے کے دیرپا اور جامع سیاسی حل کی ذمہ داری افغانوں ، اہم علاقائی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز پر مشترکہ طور پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر خارجہ نے افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے افغانستان سے افواج کے ذمہ دارانہ انخلاء، تشدد کے واقعات میں کمی اور مکمل سیز فائر کی ضرورت پر زور دیا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں

FOLLOW US