Sunday January 19, 2025

فواد چوہدری نے ٹیکس مراعات سے متعلق خوشخبری سنا دی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے آکسیجن سلینڈرز سے جڑی مصنوعات پر چھ ماہ کی خصوصی ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آکسیجن سلینڈرز سے جڑی مصنوعات میں ٹیکس مراعات کی خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سنائی،، انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آئندہ 180 دن تک آکسیجن سلینڈرز سے جڑی مصنوعات پر خصوصی ٹیکس رعایت دی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹوئٹ میں کہا کہ فیصلہ کرونا کی موجودہ صورتحال میں آکسیجن کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا۔

کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کا خصوصی اقدامات کے تحت فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔ ان کا مزید بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے آکسیجن کی پیداوار میں دگنا اضافہ کیا ہے۔

FOLLOW US