Tuesday January 21, 2025

شہبازشریف کا نام دراصل کب ای سی ایل میں ڈالا گیا؟ شیخ رشید نے بتادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا ہے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، رات کو کابینہ میں سمری بھیجی تھی۔عید الفطر پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکموت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بڑا اچھا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو بجھوائی گئی تھی۔

FOLLOW US