Tuesday January 21, 2025

شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی

اسلام آباد : شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، اسلام آباد میں ہوئے اجلاس کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو پشاور، چمن اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال اور زونل کمیٹیوں کے ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔ جبکہ پشاور میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی 7 شہادتیں موصول ہوئی ہیں، زونل رویت ہلال کمیٹی ان شہادتوں کی تصدیق کی، شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔

FOLLOW US