Tuesday January 21, 2025

فطرانے کے چاولوں کی باتیں کرنے والے شرم کریں، عمران خان سعودی عرب میں اہم فیصلے کرنے گیا تھا، ان فیصلوں کے اثرات عید الفطر کے بعد نظر آئیں گے

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فطرانے کے چاولوں کی باتیں کرنے والے شرم کریں، عمران خان سعودی عرب میں اہم فیصلے کرنے گیا تھا، ان فیصلوں کے اثرات عید الفطر کے بعد نظر آئیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک ملزم سے خصوصی سلوک نہیں ہوسکتا، شہبازشریف کے حوالے سے عدالت کا جو فیصلہ آیا ہے وہ بلیک لسٹ سے متعلق ہے، جبکہ شہبازشریف بلیک لسٹ پر نہیں تھے، وہ 7مئی 2021 کے آرڈر پر تھے، پہلی چیز بلیک لسٹ ہے جو پاسپورٹ آفس ڈالتا ہے، دوسری چیز پی این آئی ایل جو کہ ایف آئی اے ڈالتا ہے، تیسری چیز ای سی ایل ہے، جس کا فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہوتا ہے اور فیصلہ وفاقی کابینہ کو بھیجنا ہوتا ہے۔

ذیلی کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔ شہبازشریف خود نوازشریف کے ضمانتی ہیں،ہمارے پاس ان کی کوئی درخواست بھی نہیں آئی، اہم بات یہ ہے کہ شہبازشریف 15روز شہبازشریف نظرثانی کی درخواست دے سکتے ہیں، وہ وزارت داخلہ میں خود بھی پیش ہوسکتے ہیں، درخواست کے بعد وزارت داخلہ 90 روز میں فیصلہ کرے گی۔ وزارت داخلہ کو ابھی تک کوئی میڈیکل گراؤنڈ نہیں بتائی گئی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سولہ ایم پی او کے تحت 1677لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے، 280 جو ہیں جن کیخلاف ایف آئی آرز ہیں وہ قانونی عمل سے گزریں گے۔سولہ ایم پی او کے تحت 1074عدالت نے رہا کیے، 25 لوگوں کے کیسز ویسے ہی ختم کردیے ہیں۔ٹی ایل پی تو 2017میں آئی ہے، ہم عاشق رسول ﷺ ہیں، عمران خان دو دن ننگے پاؤں مدینے کی گلیوں میں پھرتے رہے، 27ویں رمضان المبارک کو وزیراعظم عمران خان اور وزراء کیلئے روضہ رسولﷺ اور خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔ فطرانے کے چاولوں کی باتیں کرنے والوں کی سوچ ہی فطرانے اور چاولوں والی ہے، شرم کریں،عمران خان سعودی عرب اہم فیصلے کرنے گیا تھا، ان فیصلوں کے اثرات عید الفطر کے بعد دکھائی دیں گے۔ حکومت پاکستان اور عمران خان نے فلسطین ، غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کیا ہے،چھوٹے کیسز والے 1100قیدیوں کو پاکستان منتقل کریں گے۔منشیات اور سزائے موت کے30ملزمان کو واپس نہیں لایا جائے گا۔

FOLLOW US