Thursday April 25, 2024

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارشیں ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم خطہ پو ٹھو ہار، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے۔ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم خطہ پو ٹھو ہار، جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم کشمیر،پنجاب، خیبرپختو نخوا ،بلو چستان اور گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔

FOLLOW US