Thursday April 25, 2024

اللہ کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے،عمران خان نے دورہ سعودی عرب میں زکوٰة ور فطرے کی میں چاولوں کے تھیلوں کے علاوہ کیا حاصل کیا

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو شدید تنقید نشانہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دورہ سعودی عرب سے زکوٰۃ اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا حاصل کیا؟ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے؟ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کی زکوٰۃ کے چاول کے لائق بنانے کے لئے تھی تو دعا کیجیے کہ اللہ کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے پاس مہنگائی کے تدارک کے لئے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کی پالیسی نہیں ہے ، نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے، عمران خان غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیا کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، مرغی 400 روپے کلو سے زائد کرکے عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کرسکتے ہیں مگر عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران عید میں دیہاڑی دار مزدوروں کے گزارے کے لئے کیا پالیسی بنائی ہے؟ نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے کو علم ہی نہیں وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے۔ دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاکستانیوں کے لیے خوشیوں کی نوید قرار دے دیا ، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورۂ سعودی عرب انتہائی سود مند رہا ہے ، ماہِ رمضان کی برکتیں اس میں شامل تھیں ، وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ، وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ، 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے ، ہم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، بالخصوص توانائی، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقعوں میں آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

FOLLOW US