Sunday January 19, 2025

وزیراعظم عمران خان گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر ان ایکشن، اہم فیصلہ لے لیا،پولٹری مافیا کیخلاف وہی فارمولا اپنائیں گے جو چینی مافیا کیخلاف اپنایا

سیالکوٹ: پولٹری مافیا کیخلاف وہی فارمولا اپنائیں گے جو چینی مافیا کیخلاف اپنایا، مرغی کے گوشت میں ہوشربا اضافے پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا پولٹری مافیا کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پولٹری مافیا کو ‏ریگولیٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے وہی فارمولا اپنائیں گے جو چینی مافیا کیخلاف اپنایا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے وزیراعظم نے ‏پولٹری مافیا کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے یہاں بھی وہی فارمولہ لاگو کریں گے جو چینی ‏مافیا کے خلاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی عید پر روایتی خوشیاں پھیکی پڑی ہیں حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر آپ ‏کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا ہے روزانہ قیمتی جانوں کا ضیاع کورونا کےمہلک ہونے کی نشاندہی ‏کر رہا ہے پڑوسی ملک میں اس مہلک وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے عوام حکومتی روڈ میپ پر ‏عمل کرے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لاہور اور شہر قائد سمیت ملک بھر میں عید کی آمد کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 8روپے اضافے سی415روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سی286روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت136روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔مختلف مقامات پر دکانداروں نے طلب اور رسد میں فرق کو جواز بناگے ہوئے سرکاری نرخنامے کی بجائی460 سی480روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 407روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا۔ زندہ مرغی تھوک میں 273اور پرچون میں 281روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ دکانداروں نے شکوہ کیا ہے کہ فارم سے مرغی مہنگی مل رہی، مرغی کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فی کلو قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہوا۔ فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 412روپے فی کلو میں دستیاب ہے، زندہ مرغی کی قیمت 285روپے فی کلو ہو گئی۔

فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 450روپے سے بڑھ کر 470 روپے ہو گئی۔کوئٹہ میں 2روز میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہوا۔پشاور میں زندہ فارمی مرغیوں کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے،شہرمیں زندہ فارمی مرغیاں تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے ۔بازاروں میں فل چکن550سے 700میں فروخت ہونے لگا۔ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی پیداوار کم ہونے اور فیڈ مہنگا ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پولڑی فارم مالکان نے مرغیوں کی پیداوار کم کر دی ہے جس سے مرغی اور انڈوں کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

FOLLOW US