Thursday January 23, 2025

چاول کے گودام میں ذخیرہ کی گئی گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد

حافظ آباد:حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کرلیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز کے مطابق کارروائی کالیکی میں کی گئی،جہاں رائس ملز کےگوداموں میں چھپائی گئی گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کرلی گئیں۔برآمد گندم کی مالیت 20کروڑ سےزائد ہےجب کہ گودام سیل کردیےگئے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنرکاکہنا ہے کہ برآمد ہونے والی گندم محکمہ پاسکو کے حوالےکی جائے گی۔

FOLLOW US