Wednesday May 22, 2024

پاکستان میں تیارہ کردہ کورونا ویکسین کب تک مہیا ہوگی؟ اسد عمر نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں تیار ہونے والی کین سائنو فارم ویکسین مئی کے آخر تک دستیاب ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ویکسین کی پہلی کھیپ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) اسلام آباد میں تیار کی جارہی ہے۔ ویکسین کی تیاری ماہر ٹیم کی زیرنگرانی ہورہی ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دے دی ہے۔ایشیائی ممالک میں تیار ہونے والی یہ پہلی ویکسین ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین چین اور دوسرے 45 ممالک میں لاکھوں افراد پہلے ہی لگوا چکے ہیں۔

FOLLOW US