Tuesday May 21, 2024

بارش ہو گی یا سورج آگ برسائے گا، عید پر موسم کیا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی

لاہور : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالفطر پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جہاں عیدالفطر کے چاند کی پیشگوئی کی ہے وہیں موسم کی صورتحال سے بھی شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے۔محکمے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ دوسری جانب حکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔ اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔ اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔

FOLLOW US