اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب،خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: مالم جبہ 12، میرکھانی 09، دروش ،اپردیر 07، پٹن 05، بالاکوٹ ، چراٹ، کالام ، تخت بائی 03،کاکول،بنوں02، چترال ، پشاور 01، پنجاب: خانپور12، بہاولپور(سٹی 04، ائیر پورٹ 02)،حافظ آباد02، سندھ: حیدر آباد 10، جیکب آباد 04، بلوچستان :
سبی 04، بارکھان، نوکنڈی 01 اور گلگت بلتستان: بگروٹ میں04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی،چھور 42،شہید بینظیر آباد، تربت 41، بدین،دادو، لسبیلہ، میر پورخاص، لاڑکانہ ، موہنجوداڑو اور پڈعیدن میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔









