Thursday January 23, 2025

لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی بندش ، پاکستان ریلوے کا عید پر 10سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،ملک میں لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ بندش کے باعث 10عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ریلوے انتظامیہ نےعیدسپیشل ٹرینوں کاشیڈول جاری کر دیا ہے،7 مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات آٹھ بجے عید سپیشل ٹرین چلے گی ،نویں عید سپیشل ٹرین 11 مئی کو رات آٹھ بجے کراچی سےراولپنڈی کیلئے چلے گی ،دسویں عید سپیشل 12 مئی کو کراچی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگی ۔ریلوے ترجمان کےمطابق عیدپرزیادہ ٹرینیں چلانےکافیصلہ لاک ڈاؤن اورانٹر سٹی روڈ ٹرانسپورٹ بندش کےباعث کیا گیاہے۔

FOLLOW US