Thursday January 23, 2025

سپریم کورٹ میں ماں نے دو بچوں کی خاطر 10 تولہ سونا قربان کر دیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں ماں نے اپنے دو بچوں کی خاطر 10 تولہ سونا قربان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 بچوں کی والدہ کو 10 تولہ سونا دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف والد کی درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں والدہ مہناز بی بی کو جہیز کا 10 تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا جس پر بچوں کے والد زین اللہ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سماعت کے دوران جسٹس یحیی آفریدی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ دس تولہ کا مقدمہ کسی بھی عدالتی فورم پر ثابت نہیں کرپائے، ہائیکورٹ کے 10 تولہ سونا جہیز میں دینے کے فیصلہ کی بنیاد کیا ہے جب کہ اگر والدہ کو 10 تولہ سونا کے عوض دونوں بچے مل جائیں تو کیا یہ ٹھیک ہوگا۔ والدہ کے وکیل نے کہا کہ والدہ 2 بچوں کے لیے دس تولہ سونا قربان کرنے کے لیے تیار ہے جس پر عدالت نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کردیا۔

FOLLOW US