Friday January 24, 2025

دس سال قبل میرے ساتھ زیادتی کی گئی ۔ امریکی خاتون نے ایک مرتبہ پھر انٹری دے ماری

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا رچی ایک بار پھر اپنے ریپ کے الزامات کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آگئیں۔رواں سال خبروں کی زینت بننے والی امریکی خاتون ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں ۔۔ اس ضمن میں سنتھیا رچی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ 10 سال قبل پاکستان میں ان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے جنسی زیادتی کی۔ آج 10 سال بعد پیپلز پارٹی میرے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، میری سفری دستاویزات روک لی گئی ہیں اور مجھے یرغمال بنالیا گیا ہے۔سنتھیا رچی نے کہا کہ یہ ان کی آخری ٹویٹ ہے، وہ بہت جلد سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو کریں گی۔

FOLLOW US