Wednesday November 27, 2024

برطانوی نشریاتی ادارے نے وزیر صحت پنجاب کو آئرن لیڈی قرار دیدیا

لاہور: برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) نے وزیر صحت پنجاب کو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر آئرن لیڈی کا خطاب دیا ہے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے ’آئرن مین کی کسے ضرورت ہے جب آئرن لیڈی ہمارے پاس ہے‘۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین چند ماہ قبل بریسٹ کینسر کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی گئی اور اب کیمو تھیراپی کاعمل جاری ہے،ان کی کل 12 کیمو تھیراپی ہونا ہیں جس میں سے 11 ہوچکی ہیں۔کینسر کا مرض لاحق ہونے کے باوجود کورونا کے حوالے سے بہترین کام کرنے پر ان کو حکومتی پارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز،مائزہ حمید اور اے این پی کے رہنما میاں افتخا ر احمد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

FOLLOW US