Friday January 24, 2025

شوال کا چاند کب نظر آئے گا۔۔ عید کس تاریخ کو ہوگی۔۔محکمہ موسمیات نے روزہ دارہ کے ارمانون پر پانی پھیر دیا۔۔ آج کی بڑی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی پیدائش کا دن بتا دیا، شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی، 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے شوال کےچاند کی رویت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی۔ یوں 12 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہوگا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔

FOLLOW US