اسلام آباد:حکومت نے پرائیوٹ سکولوں کی اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ وزات تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے گی تاہم فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار سے زیادہ فیسوں والے اداروں پر ہوگا۔وزارت تعلیم کے مطابق سکول بند ہونے سے سکولوں کے اخراجات میں بھی کمی آئی ہے جس کافائدہ والدین کو بھی ملنا چاہیے،جو سکول حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔