Sunday January 19, 2025

جب بیورو کریسی عوام کو ذلیل کرتی ہے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟ پارس جہانزیب نے سوال اٹھادیا

اسلام آباد : رمضان بازار میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کی سرزنش پر اینکر پرسن پارس جہانزیب بھی میدان میں آگئیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں پارس جہانزیب نے کہا کہ عدم برداشت اور بدزبانی بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کے ہر طبقے میں عام ہوچکی ہیں۔ سرکاری افسران کا کام بھی عوام کے مسائل حل کرنا ہوتا ہے نہ کہ انہیں دفاتر میں ذلیل کرنا۔ آج بیوروکریسی بھی ایک عام آدمی کی جگہ کھڑی ہوکر سوچے کہ وہ جب اپنے دفاتر میں ایسے مخاطب ہوتے ہیں تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟

FOLLOW US