Sunday January 19, 2025

کورونا وباء ، دنیا بھر کے مسلمان اور دیگر مذاہب کے افراد اللہ کے سامنے گڑگڑائیں ، چوہدری شجاعت حسین کی اپیل

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کورونا وبا کے پیش نظر عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ عید پر دنیابھر کےمسلمان اور تمام مذاہب کےلوگ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور اپنی غلطیوں کوتاہیوں کا اعتراف کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم عہد کریں کہ آئندہ اللہ کے احکامات پر سچے دل سے عمل کریں گے، ایسا کرنے سے ہی اللہ کی رحمت نازل ہوگی۔

FOLLOW US