Sunday January 19, 2025

عید الفطر کی طویل تعطیلات مسترد کر دی گئیں، صرف تین دن چھٹیاں دینے کی اپیل کر دی گئی

کراچی: ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے این سی او سی کی اعلان کردہ عید کی طویل تعطیلات کو مسترد کر دیا۔پاکستان اپیئرئل فورم کے رہنما جاوید بلوانی نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے پیش نظر حکومت عید کی تعطیلات میں بھی کام کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے، طویل تعطیلات سے ایکسپورٹ انڈسٹری شدید متاثر ہو گی، طویل تعطیلات دینا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، معیشت شدید متاثر ہو گی، جاوید بلوانی نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران بینکوں، بندرگاہوں، کسٹمز اور دیگر تمام محکموں کو کھلا رکھا جائے تاکہ شمپنٹ ایکسپورٹ ہو سکیں۔پاکستان کی یومیہ ایکسپورٹ تقریباً 11.50 بلین روپے ہے، پاکستان کی یومیہ ایکسپورٹ ڈالرز میں تقریباً 68 ملین ڈالرز ہے،

کاروباری و معاشی بحرانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل عید تعطیلات پر نظرثانی کرناچاہیے، جاوید بلوانی نے کہا کہ صنعت و تجارت کو پہلے ہی شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے، طویل چھٹیوں سے نقصانات میں اضافہ ہو گا، عید تعطیلات میں بینکاری خدمات اور بندرگاہوں کی سرگرمیاں معطل نہیں ہونی چاہیئے، معیشت کے نقصانات میں مزید اضافہ ہوگا، چھٹیوں میں صنعتی و تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے حکومت کا ریوینیو بھی کم ہو گااورروزانہ اجرت پر کام کرنے والا طبقہ بھی شدید متاثر ہو گا، جاوید بلوانی نے کہا کہ اگر حکومت نے عید کی چھٹیاں دینی ہے تو صرف تین چھٹیوں کا اعلان کرے۔

FOLLOW US