Monday November 25, 2024

الیکٹرانک ووٹنگ، اپوزیشن نہیں مانتی تو نہ مانے، حکومت نے اصلاحات کیلئے کونسا راستہ اپنانے کا عندیہ دیدیا؟

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کا عندیہ دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کمیٹی میں زبردست کام ہے، الیکشن کمیشن نے سخت شرائط لگائیں تھیں جو انجینئرز نے پوری کیں ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مرحلہ وار چیک کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انٹرنیٹ پر نہیں ہے تو ہیک ہونے کے امکانات نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین جس ملک میں انٹرنیٹ سے کنیکٹ تھی وہاں مسائل آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے صدارتی آرڈیننس لا سکتی ہے، فی الحال الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے آرڈیننس کی حتمی منظوری نہیں ہوئی ہے۔

FOLLOW US