Sunday January 19, 2025

سربازار ایک خاتون کی تذلیل کرنا جرم، فردوس عاشق اعوان کے لہجے میں تکبر اور فرعونیت تھی، انہیں اسسٹنٹ کمیشنر سونیا صدف سے معافی مانگنی چاہیے، سوشل میڈیا صارفین

سیالکوٹ : سربازار ایک خاتون کی تذلیل کرنا جرم، فردوس عاشق اعوان کے لہجے میں تکبر اور فرعونیت تھی، فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلانے پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل، معافی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوش عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیالکوٹ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جھاڑ پلا دی تھی۔ فردوس عاشق اعوان کے سخت اور بُرے رویے پرپر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ یہاں تک کے تحریک نصاف کے اہم رکن اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی فردوش عاشق اعوان کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا! میں ذاتی طورپر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں! خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئیند ہے جسے سراہا جانا چاہیئے!
دوسری جانب اپوزیشن جماعت ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں فردوش عاشق اعوان کے رویے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، SELECT ہو کر نہیں آتے۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ناقص اشیا کی فروخت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے سی سیالکوٹ سے کہا کہ یہ آپ کی اور سٹاف کی ڈیوٹی ہے کہ وہ چیزوں کی کوالٹی چیک کریں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سستے رمضان بازاروں میں جتنا تھرڈ کلاس پھل فروخت کیلئے رکھا گیا ہے، اسے فوری طور پر یہاں سے اٹھوایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سستے رمضان بازار حکومت نے لگوائے ہیں، اسے لیٹروں لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دیا جا سکتا۔گورنمنٹ یہاں پر بھی جوابدہ ہے۔جب اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے اپنا موقف دینے کی کوشش کی اور کہا کہ ہمارے بندے ہر وقت یہاں موجود رہتے ہیں تو اس پر فردوس عاشق اعوان نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تنخواہ کس چیز کی لیتی ہیں؟ میں اس چیز کی تنخواہ نہیں لیتی، یہ ا?پ کا فرض ہے کہ یہاں دیکھیں کہ کیا کچھ غلط ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس اعوان نے کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔ آپ اسسٹنٹ کمشنر ہیں تو عوام کو فیس کریں، چھپ کیوں رہی ہیں۔ اس موقع پر اے سی سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

FOLLOW US