Saturday May 18, 2024

پیپلز پارٹی اور لیگی رہنماؤں میں لفظی گولہ باری تیز ہوگئی بلاول بھٹو کو چاہئے وہ اپنے قد کے مطابق بات کریں،شاہد خاقان عباسی

کراچی:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں چوتھے نمبر پر بھی نہیں تھے وہ کیسے جیت گئے۔کراچی میں مسلم لیگ کارس ہاؤس میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے معاملے میں اتنی بے ضابطگیاں ہیں کہ دوبارہ گنتی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اس حلقے کے چوبیس پولنگ اسٹیشن کے واٹس ایپ رزلٹ ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ سو سے زائد فارم 45 پر دستخط نہیں ہے۔ووٹنگ کی شرح 5 فیصد سے کم ہو اور دیگر شبہات ہوں تو دوبارہ گنتی کا قانون موجود ہے۔ایک حلقے سے الیکشن پورا الیکشن کمیشن دیکھ رہا ہوتا ہے۔الیکشن شفاف نہ رکھا جائے تو سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔

بلاول صاحب کا مقام نہیں کہ وہ اس پر بات کریں، بلاول بھٹو کو چاہیے کہ وہ اپنے قد کے مطابق بات کریں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو جیتے ہوئے ہیں سب سے زیادہ پریس کانفرنس وہ کر رہے ہیں۔یہی بات کافی ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔الیکشن کمیشن ایک الیکشن میں بھی شفافیت نہ دے سکے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضوں کو یقینی بنائیں گے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیکشن 95 (5) کا تقاضہ ہے کہ کل ڈالے جانے والے ووٹوں کا مارجن پانچ فیصد سے کم ہو تو دوبار گنتی کرائی جائے ،سیکشن 95 (6 )کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبول دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے ، یہ ہمارا آئینی حق ہے اورہمیں امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضوں کو یقینی بنائیں گے

FOLLOW US